جموں //گورنر کے مشیر کے۔ سکندن نے ٹورسٹ ریسپشن سینٹر جموں سے جے کے ایس آر ٹی سی کی 16 نئے طرز کی بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اِن نئے طرز کی جدید بسوں کو جے کے ایس آر ٹی سی کے فلیٹ میں شامل کرنے کی بدولت مسافروں کو ملک کے میٹرو شہروں کے طرز پر جدید سہولیات فراہم ہوں گی۔اِن بسوں میں سی سی ٹی وی ، جی پی ایس اور پینک بٹن جیسی جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات بہم کی گئی ہے۔اس موقعہ پر خطا ب کرتے ہوئے مشیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ ان بسوں کو جے کے ایس آر ٹی سی کے فلیٹ میں متعارف کرنے سے مسافروں کو ملک ے میٹرو شہروں میں فراہم کی جارہی سہولیات کے طرز پر آرام و آسائش کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔اُنہوںنے مزید کہا چوں کہ ایس آر ٹی سی ملک کا قدیم کاپوریشن ہے اس لئے اس کارپوریشن کو مزید ترقی اور فروغ دینے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔اِس موقعہ پر ٹرانسپورٹ کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایس آر ٹی سی بلال احمد بٹ و دیگر افسران موجود تھے۔