جموں//سنٹرل ریزروپولیس فورس نے عوام کے ساتھ روابط کوبہتربنانے کے مقصدسے صوبہ جموں کے مختلف اضلاع میں فٹ بال ٹورنامنٹوں کاانعقاد کرکے صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کاموقعہ فراہم کیا۔ کویندرودیالیہ ادہم پور کی ٹیم نے جیت حاصل کی اورسی آرپی ایف نے کے وی ادہم پورکی ٹیم کو’بھارت درشن ‘کے لیے روانہ کیا۔ دورے کے دوران نوجوانوں کو بھونیشور ،پوری اورکوٹک کے معروف تاریخی اور سیاحتی مقامات کی سیرکروائی جائے گی ۔دورے کاانعقاد 187 بٹالین سی آرپی ایف نے کیاتھااوراسے ایس سمبھاونا ،ڈپٹی کمشنر کے وی ایس (آراو) جموں نے ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ انہوں نے سی آرپی ایف کی عوامی اعتمادحاصل کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات کی ستائش کی۔اس موقعہ پرسومناتھ مہارانا سیکنڈاِن کمانڈ187 بٹالین 187 بٹالین سی آرپی ایف اریونٹ کے دیگراہلکاران بھی موجودتھے۔