عظمیٰ نیوز
سرینگر//سرینگر میں پولیس نے منگل کو بتایا کہ5 افراد کو گرینیڈ، گولہ بارود اور دیگر مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاریاں پی پی کھنموہ سے پولیس پارٹی نے اسی علاقے میں نارد سنگری میں چیکنگ کے دوران کیں۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، دو میگزین، گولہ بارود کے کچھ رائونڈ، پوسٹر اور چھ موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام)ایکٹ (یو اے پی اے)، بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس)اور اسلحہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پانتہ چھوک پولیس سٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔