پانپور// تحصیل پانپور کے کھریو علاقے میں مسلسل تیسرے روز بھی جنگلات میں مختلف مقامات پر آگ جاری ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں سرسبز جھاڑیاں اور درخت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے ہیں ۔کھریو علاقے کے وستور ون رینج کے تحت آنے والے جنگلات کے مختلف کمپارٹمنٹوںمیں گزشتہ تین روز سے آگ جاری ہے ۔علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی رضاکار عاشق احمد نے بتایا کہ پہلے روز بڈلودوسرے دن کھڈ دلو،اور اتوار کو یہ ووین علاقے میں ظاہر ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ سے سینکڑوں کی تعداد میں درخت جل رہے ہیں۔عاشق کا کہنا تھا آگ ظاہر ہونے کے ساتھ ہی انہوں نے محکمے کے اعلیٰ حکام کواس کی تصاویر وٹس ایپ پر روانہ کیں جس کے بعد محکمہ کی ایک ٹیم علاقے میں روانہ کی گئی ۔ محکمہ جنگلات کے ایک فسر نے بتایا کہ آگ وائلڈ لائف اور جنگلات کے حدود میں جاری ہے جس کو قابو کرنے کے لئے دونوں ونگ کے ملازمین کوششوں میں مصروف ہیں