کٹھوعہ // رمضان المبارک کے پہلے روزہ کے موقعہ پر بجلی کی عدم دستیابی کے باعث لکھن پور کی درجنوں مسلم بستیوں میں گذشتہ روزلگ بھگ پورے دن بجلی غائب رہی ۔مقامی لوگوں کے مطابق گذروز لکھن پور، بسنت پور، دنوڑ، دھنہ، وغیرہ دیگر بستیوں میں بجلی بند رہی تاہم ان گوجر بکروال بستیوں کے لوگوں نے الزام عائد کیا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں لکھن پور میں بجلی کی کٹوتی کوبڑھادیاگیاہے جس سے حکومت کے عوام کورمضان کے دنوں میں بجلی جیسی اہم ضرورت فراہم کرنے کے دعوے کی پول کھل جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جہاں ایک طرف موسم گرما میں میدانی علاقوں میںدرجہ حرارت آسمان چھو رہا ہے تو وہیں ماہ رمضان میں بجلی کا نہ ہونا روزہ داروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ پرویز احمدنامی ایک شخص کا کہنا تھا کہ اگر رمضان المبارک کے آغاز میں ہی روزہ داروں کوبجلی سپلائی سے محروم رکھاجارہاہے اورپورے علاقے میں بجلی کی کٹوتی میں اضافہ کیاگیاہے ۔انہوں نے انتظامیہ اور حکومت سے پر زور اپیل کی کہ ماہ صیام میں بجلی ،پانی ودیگربنیادی سہولیات کو دستیاب رکھا جائے ۔