کٹرہ//سیول ڈیفنس ضلع ریاسی کی ایک میٹنگ چیف وارڈن راکیش وزیر کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کنٹرولر مدن موہن سنگھ ،ڈپٹی چیف وارڈنچیف وارڈن سرداری لال دوبے ،انسپکٹر انچارج مہندر پرکاش وزیر ،پوسٹ وارڈن وریندر کیسر،اجے کوتوال ،اشونی کٹوچ اور دیگر نے ضلع ریاسی سیول ڈیفنس کی سر گرمیوں اور کسی بھی واقعے کی صورت میں اقدامات اور محفوظ محافظ کو اپنائے جانے پر تبادل خیال کیا ۔اس موقعہ پر وزیر نے کہا کہ کٹرہ ایک اہم قصبہ ہے جہاں ہر سال ریاست کے کونے کونے سے وشنو دیوی یاترہ کیلئے لاکھوں افراد آتے ہیں اور دوسرے مقامات کے مقابے میں زیادہ آفات آتی ہیں اور یاتری مصیبت میں پھنس جاتے ہیں اور انکی مدد کیلئے کوئی گھر والا اور دوست مدد کیلئے نہیں پہونچ سکتے ہیں اور موقعہ پر سیول ڈیفنس کے اہلکار ہی ان کی مدد کرتے ہیں۔اس لئے انتظامیہ سے 10سے 12افراد کو سیول ڈیفنس میں مستقل رکھنے کی اپیل کرتے ہیں۔مدن موہن نے سیول ڈیفنس کے اقدامات کے بارے میں بتایا کہ فوری طور پر ہنگامی حالات میں لوگوںکو بچاتے ہیں اور کسی بھی مصیبت میں لوگوں کے کام آتے ہیں۔انہوں نے کہاماضی کی طرح سیول ڈیفنس وارڈنوں اور رضاکاروں کی ٹریننگ مسقبل میں بھی جاری رہے گی۔دوبے نے ضلع ریاسی سیول ڈیفنس کی ماضی کی سرگرمیوں کی تفصیلات بیان کیں اور مستقبل کی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں سیول ڈیفنس وارڈنوں ،سرکاری اہلکاروں اور مقامی عوام نے حصہ لیا۔