کٹرہ//یاتریوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کرنے کے ضمن میں کوششیں جاری رکھتے ہوئے شرائین بورڈ نے گورنر این این ووہرا جو شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے چئیرمین بھی ہیں، کی ہدایات پر جدید طرز کی ماحول دوست ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا ہے اور اس حوالے سے کٹرہ سے بھون تک تمام بیت الخلا بلاکوں کی تجدید کاری عمل میں لائی گئی ہے تا کہ شرائین کے علاقہ میں صفائی ستھرائی کے اعلیٰ معیار کو برقرا رکھا جاسکے۔ وضع کئے گئے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے اس راستے پر3.5 کروڑ روپے کی لاگت سے تمام36 بیت الخلاء بلاکوں کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور کچھ بلاکوں میں معزز شہریوں اور جسمانی طور ناخیز افراد کے لئے سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔پہلی مرتبہ بورڈ نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے صفائی ستھرائی کے کاموں کو ہاتھ میں لیا ہے۔دریں اثنا پانی کو تحفظ دینے کے اقدامات کی ایک کڑی کے طور پر بھون علاقہ میں تمام ٹریکوں پر بیت الخلاؤں کو بغیر پانی کے یورینلز میں تبدیل کیا گیا ہے۔اس اقدام کی بدولت ہر ایک یورینل اوسط کے طور پر فی ماہ10 ہزار سے12 ہزار500 لیٹر پانی بچاتا ہے اور یوں اس پروجیکٹ کی بدولت سالانہ4 کروڑ لیٹر پانی بچایا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت علاقہ میں صفائی ستھرائی کے عمل کو تقویت حاصل ہوئی ہے اور اس قدم کی وسیع طور پر ستائش کی جارہی ہے۔