جموں //قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتانے جموں میں بجلی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پی ڈی ڈی اہلکاروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ایس ای اے کے سچدیوا،اے ای ای رجیو کول ،اے ای ای سرداری لعل و محکمہ کے دیگراہلکاروں نے شرکت کی۔سپئیکر نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے مثبت رویہ اپنانے کی ہدایت دی۔اُنہوںنے متعلقہ افسران کو گاندھی نگر حلقہ میں نئے ٹرانسفارمر نصب کرنے اور موجودہ ٹرانسفارمروں کا درجہ بڑھانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نینقص شدہ تاروں اور کھمبوں کو بدلنے کی ہدایت دیکر انکے دفتر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ایل ٹی/ایچ ٹی تاروں کی اونچائی بڑھانے کی ہدایت دی تاکہ خطرہ کم کیا جا سکے۔اُنہوں نے غیر قانونی کنکشنوں کے خلاف سخت کاروائی کی بھی ہدایت دی۔بعد ازاں اُنہوں نے چھنی ہمت کا دورہ کرکے مقامی لوگوں کی شکایات سُنیں ۔مقامی لوگوں نے سپئیکر موصوف کو مختلف مسائل کی جانکاری دی،جس پر سپئیکر نے ان مسائل پر غور کرنے کی یقین دہانی کی۔اپنے دورہ کے دوران اُنہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کا بھی دورہ کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے سکول احاطہ میں ایک باغ لگانے اور صحت مند ماحول کے لئے شجر کاری پر زور دیا ۔اُنہوں نے سکول میں صحت و صفائی کی حالت میں سدھار کرنے کی بھی ہدایت دی۔