کوٹرنکہ //کوٹرنکہ بازار میں گزشتہ شب دودوکانوںسے قیمتی سامان اور نقدی رقم چوری کرلی گئی۔افتار کرشن ٹیکو عرف پنڈت ولد کرشن ناتھ ٹیکو کی دوائیوں اور شیراز احمد ولد محمد یونس کی دوکان سے گزشتہ رات کسی نے سامان اور نقدی رقم چوری کرلی ۔ پنڈت نے بتایا کہ وہ رات کو نو بجے دوکان بند کرکے گھر گئے اور جب صبح آکر دیکھاتو اس کا تالاٹوٹاہواتھا اور اندر ساراسامان بکھرا بکھراپڑاتھا۔انہوںنے کہاکہ بازار میں پولیس بھی تعینات ہے لیکن پھر بھی چوری کی واردات انجام دی گئی ہے ۔کوٹرنکہ میں نقب زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہورہاہے ۔ چند دن قبل ایک گھر میں شادی کاسامان رکھاہواتھا جس کو چوری کرلیاگیا۔ایس ایچ او کوٹرنکہ کاکہناہے کہ اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 117زیر دفعہ 457/380کاکیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔