سرینگر //جموں و کشمیر میں 94دنوں کے بعد کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 300سے کم ہوگئی۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کوونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39ہزار 107 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 259 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی۔ اس سے قبل 29مارچ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے235افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 14ہزار 990ہوگئی ہے۔ اس دوران دوسری لہرمیں29مارچ سے پہلی مرتبہ جموں صوبے میں کوئی شخص فوت نہیں ہوا ، جبکہ کشمیر میں 6افراد وائرس سے جان گنوابیٹھے۔اس طرح متوفین کی مجموعی تعداد 4310تک پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 35سفر کرنے والوں سمیت مزید 259افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 90جموں جبکہ 169کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 169افراد میں 4بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 165مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 169متاثرین میں سرینگر میں64، بارہمولہ میں13، بڈگام میں12 ,پلوامہ میں14،کپوارہ میں31، اننت ناگ میں11، بانڈی پورہ میں10،گاندربل میں6،کولگام میں6 اور شوپیان میں صرف2متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ95ہزار565ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میںمزید6۱فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والوں میں صدر اسپتال سرینگر میں 4،سکمز صورہ میں ایک اور ضلع اسپتال پلوامہ میں 1شخص فوت ہوا ۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2210ہوگئی ہے۔ جموں میںپیر کومزید90فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے31بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ59فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے90متاثرین میں جموں میں2، ادھمپور میں2، راجوری میں12، ڈوڈہ میں9، کٹھوعہ میں4، سانبہ میں3کشتواڑ میں14، پونچھ میں8 ,رام بن میں7اور ریاسی میں29افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد119425ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 76دنوں کے بعد کورونا وائرس سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے اور اسلئے جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2100بنی ہوئی ہے۔