سرینگر//محکمہ باغبانی کشمیر نے کنگن میں ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفس کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر نے اس موقع پر منعقد کی گئی تقریب پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ حکومت فروٹ گرورس کو اْن کی دہلیزوں پر سہولیات میسر رکھنے کی وعدہ بند ہے ۔ ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد نے کنگن میں 68کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کئے گئے ہاٹی کلچر ڈیلوپمنٹ آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے بتایا کہ موجودہ حکومت ہاٹی کلچر شعبے کو وسعت دینے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فروٹ گروروس کے مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہیں، اور اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہاٹی کلچر شعبہ جموں وکشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے۔ لہٰذا اس کی طرف خصوصی توجہ مبذول کی جارہی ہیں۔ اعجاز احمد بٹ کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں اگر تعلیم یافتہ نوجوان اپنی قسمت آزمائی کریں گے تو وہ خود بھی کمائیں گے اور دوسروں کیلئے بھی روزگار کے مواقعے فراہم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس شعبہ کی طرف قسمت ازمائی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر انتظامیہ ہاٹی کلچر محکمہ کی جانب خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہے تاکہ فروٹ گرورس کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو سکے۔ اس موقع پرڈائریکٹر نے باغ مالکان کو بتایا کہ وہ ہاٹی کلچر اسکیموں کا فائدہ اْٹھائیں۔ انہوںنے کہاکہ محکمہ ہاٹی کلچر کی جانب سے مختلف اسکیموں کو منظر عام پر لایا گیا ہے جن سے استفادہ حاصل کرنے کی خاطر فرورٹ گرورس متعلقہ آفیسران کے ساتھ رابط قائم کریں۔