ٹنگمرگ //گوفہ بل کنزر میں تیندوے کے بچہ کو پکڑ کر محکمہ جنگلی حیات کے سپرد کیاگیا۔ گوفہ بل کنزر میں سماجی کارکن اور کالم نویس اشفاق پرواز نے ایک تیندوے کے نوزائید بچے کو راستے میں پایا۔علاقہ میں جونہی تیندوے کے بچے کے موجود ہونے کی خبر پھیل گئی تو لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کے لئے آئی جبکہ بیشتر نوجوانوں نے اس کے ساتھ سیلفیاں بھی کھینچیں۔ اس دوران محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم علاقہ میں پہنچی اور تیندوے کے بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ معلوم رہے چند روز قبل ہی تندوے نے رمبیل پورہ کنزر میں دو درجن بھیڑیں ہلاک کیے تھے ۔