عظمیٰ نیوز سروس
جموں// وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منگل کو کہا کہ کشمیریوں کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے اور ہراساں کیے جانے سے متعلق معاملات قانون ساز اسمبلی کے اندر زیر بحث آئیں گے۔عبداللہ نے اسمبلی کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا، ہم کشمیریوں کو نشانہ بنانے اور ہراساں کرنے کے معاملے پر بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔مرکزی بجٹ کی پیش کش پر ان کے خیالات کے بارے میں پوچھے جانے پر، وزیر اعلیٰ نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اس معاملے پر صرف ایوان کے اندر بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں بجٹ کے حوالے سے اسمبلی میں سب کچھ بتائوں گا۔
عبداللہ نے کانگریس لیڈر راہول گاندھی کے مبینہ طور پر کئے گئے ریمارکس پر سوالوں کا جواب دینے سے بھی انکار کردیا اور کہا کہ پارلیمانی استحقاق سے متعلق معاملات کو پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرنا سپیکر کا استحقاق ہے، اسی طرح یہاں اسمبلی یا پارلیمنٹ کے معاملات پر بحث کرنا مناسب نہیں ہے۔کوآرڈینیشن کمیٹی کی تشکیل کے کانگریس کے مطالبے پر عبداللہ نے کہا کہ یہ مسئلہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے ساتھ اٹھایا جانا چاہئے۔