جموں// ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج کرنے اور اقلیتی برادریوں کے ارکان کی حوصلہ افزائی کے لیے کشمیر جانے والے پنجاب اور جموں و کشمیر کے شیوسینکوں کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انتظامیہ نے جموں و کشمیر کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران پنجاب یونٹ کے صدر یوگراج شرما کی قیادت میں ایک زبردست احتجاج کے خلاف پولیس طاقت کا استعمال کیاجس پر پنجاب یونٹ کے صدر کی مشترکہ قیادت میں شدید احتجاج کیا گیا ۔شیو سینکوں نے پاکستان کو سبق سکھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پتلا نذر آتش کیا۔صدر جموں و کشمیر منیش ساہنی اور صدر پنجاب یوگراج شرما نے مشترکہ طور پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ کھوکھلے دعوے ، دورے اور سبزباغ دکھا کر حل ہونے والا نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا۔ لیکن یہ کیسا اٹوٹ انگ ہے جہاں اقلیتوں کا قتل عام کیا جاتا ہے اور محب وطنوں کو کشمیر جانے سے روکا جاتا ہے۔ جبکہ سرحد پار سے بندوق بردارسیکورٹی اہلکاروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر کشمیر میں داخل ہو کر اقلیتوں کا قتل عام کر رہے ہیں ۔ساہنی نے کہا کہ پاکستان کو اس کے لیے سبق سکھانا چاہیے، جس کے لیے کھوکھلے دعوو¿ں اور دوروں سے مسئلہ کشمیر میں بہتری نہیں آئے گی۔