جموں //سرکاری محکمہ جات میں کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانے کیلئے چیف سیکریٹری بی وی آرسبھرامنیم نے انتظامی سیکریٹریوں اور اینٹی کرپشن بیورو کے ڈائریکٹر کے ساتھ اہم میٹنگ منعقد ہوگی جس دوران کرپشن پر قابو پانے کیلئے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیاجائیگا ۔اس سلسلے میں محکمہ عمومی انتظامی کی طرف سے جاری ہونے والے حکمنامہ میں بتایاگیاہے کہ اس نوعیت کی دوسری میٹنگ چیف سیکریٹری کی صدارت میں جموں سیول سیکریٹریٹ میں 16جون کو منعقد ہوگی جس میں سیول سیکریٹریٹ سرینگر سے بھی انتظامی سیکریٹری ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ شرکت کریں گے ۔میٹنگ میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بیورو جموں وکشمیر آنند جین نے بھی شرکت کریں گے ۔ایک افسر نے بتایاکہ حکومت نے سرکاری سطح پر کرپشن کے خلاف سخت رویہ اپنایاہے اور اشیاء کی خریداری میں شفافیت کے ساتھ ساتھ ٹینڈرنگ کے عمل میں بھی جوابدہی پیدا کی جائے گی ۔