جنیوا // عالی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک دنیا کے بیشتر ممالک میں اس وبا سے 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جار ی کئے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مجموعی 2142179 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 144420 ہو گئی ہے ۔ دنیا بھر میں اب تک 541424 افراد مکمل صحتیاب بھی ہوئے ہیں ۔سی ایس ایس ای کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور وہاں سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے ۔۔ یہاں پر اب تک 667801 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 32917 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 54703 افراد صحت یا ب بھی ہوئے ہیں ۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 22170 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 168941 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82367 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 4632 اموات ہوئی ہیں ۔ سپین کورونا وائرس سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 182816 افراد اس کی گرفت میں آ چکے ہیں اور 19130 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس دوران کورونا وائرس کے انفیکشن اور ہلاکتوں کے معاملے میں یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوئے ہیں ۔ فرانس میں اب تک 147091 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 17920 کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 137698 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4052 افراد جاں بحق ہو ئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں جہاں 103093 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 13729 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 77995 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4869 افراد اس سے ہلا ک ہوئے ہیں ۔ بیلجیم میں 4857، ہالینڈ میں 3315، برازیل میں 1760، ترکی میں 1518، سویڈن میں 1333، سوئٹزرلینڈ میں 1269، کینیڈا میں 1193، پرتگال میں 629، انڈونیشیا میں 496، میکسیکو میں 486، آئر لینڈ میں 444، آسٹریا میں 410، رومانیہ میں 392، ایکواڈور میں 388، فلپائن میں 362، الجیریا میں 336، ڈنمارک میں 321، اور پولینڈ میں 292 افراد کی موت ہو گئی ہے ۔ جنوبی کوریا میں اس وبا سے 230 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 10635 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں ۔ یواین آئی