جموں//کرشی وگیان کیندر سانبہ کی طرف سے موئوا گائوں میںدیہی خواتین کیلئے سلائی کا پیشہ ورانہ تربیتی پروگرام شروع کیا گیا ۔سکاسٹ یونیورسٹی جموں اور سیما جن کلیان سمیتی کے اشتراک سے شروع کئے گئے اس تربیتی پروگرام کا اصل مقصد دیہی علا قوں میں رہائش پذیر خواتین کو با اختیار بنا نا ہے ۔چھ ماہ کی تربیت کے بعد ان خواتین کو ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا جبکہ منعقدہ پروگرام میں مذکورہ علا قہ کی 20خواتین نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے کرشی وگیان کیندر کے سنیئر سائنسدان اور ہیڈ ڈاکٹر ونود گپتا نے محکمہ کے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کرشی وگیان کیندر کے زیر تحت شروع کی گئی اسکیموں کیلئے عوام کو بیدار کیا جائے تاکہ وہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھا کرسکیں ۔ڈاکٹر نیرج شرما نے مذکورہ تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماج کی ترقی اور فلاح وبہبود کیلئے اس طرح کے پروگراموں کو شروع کیا گیا ہے ۔ پروگرام میں ڈاکٹر سنجے کھجوریہ ،راہل کمار ،جوتی دیوی وغیرہ بھی موجو دتھے ۔