جموں //کرشی وگیان کیندر سانبہ کی جانب سے پردھان منتری کسان سمان نیدی کے سلسلہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا ۔سکاسٹ یونیورسٹی جموں کے اشتراک سے منعقدہ بیداری پروگرام کے دوران کرشی وگیان کیندر کے اراکین نے راریانی گائوں میں کسانوں کو مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اسکیم اور اس کی اہمیت کے بارے میں جانکاری فراہم کی ۔ کیمپ میں 124کسانوں نے شر کت کی جبکہ کرشی وگیان کیندر کے سنیئر سائنسدان ونود گپتا نے کسانوں کو پردھان منتری کسان سمان نیدی اسکیم کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نے کی کوشش کریں ۔انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے مختلف اسکیموں کو شروع کیا گیا ہے تاہم کسانوں کو چاہیے کہ وہ کرشی وگیان کیندر کیساتھ اشتراک سے کام کریں تاکہ وہ ان اسکیموں کا فائدہ اٹھا سکیں ۔کرشی وگیان کیندر سانبہ سے وابستہ ڈاکٹر نیرج گپتا نے مرکزی حکومت کی جانب سء چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں بولتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت 2022تک کسانوں کی جانب سے پیدا کی جانی والی فصلوں کی پیدا وار دوگنی کرنے کیلئے سنجیدہ ہے جبکہ کسانوں کو چاہئے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے علا وہ حکومت کی طرف سے چلائی جارہی اسکیموں فائدہ اٹھائیں ۔