ترال //پانپور میں پولیس نے قبرستان سے نوجوان کی لاش برآمد کی۔ پولیس نے بدھ کو بعد دوپہر کدلہ بل میں ایک مقامی نوجوان حازق احمد حجام ولد محمد شفیع حجام ساکن کدلہ بل پانپور کی لاش کو پر اسرار حالت میںقبرستان سے برآمد کی ۔مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا کہ یہاں قبرستان میں ایک نوجوان کی لاش پڑی ہے جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچی اور لاش اپنی تحویل میں لی ۔پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے لئے پانپور ہسپتال منتقل کیا ہے ۔پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔