یواین آئی
نئی دہلی// کانگریس نے پارٹی کے خزانچی اجے ماکن اور سینئر لیڈر رینوکا چودھری سمیت چھ لوگوں کو راجیہ سبھا کا امیدوار بنایا ہے۔پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بدھ کو بتایا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے ان لیڈروں کی امیدواری کی سفارش کی ہے۔ وینوگوپال نے کہا کہ پارٹی نے کرناٹک سے ماکن، سید ناصر حسین اور جی سی چندر شیکھر کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی نے مدھیہ پردیش سے اشوک سنگھ اور تلنگانہ سے محترمہ رینوکا چودھری اور ایم انل کمار یادو کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دیا ہے۔اس سے پہلے آج پارٹی نے چار دیگر ر افراد کو راجیہ سبھا کے امیدواروں کے طور پر نامزد کیا، جن میں راجستھان سے پارٹی کی سابق صدر سونیا گاندھی، بہار سے مسٹر اکھلیش پرساد سنگھ، ہماچل پردیش سے مسٹر ابھیشیک منو سنگھوی اور مہاراشٹر سے مسٹر چندر کانت ہنڈور شامل ہیں۔ ادھربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا گجرات سے راجیہ سبھا کے رکن بنیں گے۔