جموں//وزیراعظم کے دفترمیںمرکزی وزیرمملکت ڈاکٹرجتندرسنگھ نے ریاسی کے دورہ کے دوران کانگریس پر پہاڑی وپسماندہ علاقوں کودانستہ طورنظراندازکرنے کاالزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے مذموم مقاصدکوحاصل کرنے کیلئے دوردرازعلاقہ جات کوتعمیروترقی ،تعلیم ،خواندگی کے شعبوں میں مکمل طورپرنظراندازکیاتاکہ وہ ووٹ بنک کے طورپران کااستحصال کرے۔ڈاکٹرجتندرسنگھ ریاسی ضلع کے سجان دھارعلاقہ کے بھوماگ میں عوامی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ملک میں اتنی ترقی 70برسوں میں نہیں کرائی جتنی مودی حکومت کے 48 مہینوں میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈران جان بوجھ کردوردرازعلاقہ جات کوپسماندہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے بھوماگ کے لوگوں سے کہاکہ وہ جائزہ لیں کہ بھاجپاکی قیادت میں مرکزی حکومت میں ان کیلئے کس قدرسہولیات کاانتظام کیاگیاہے۔اس موقعہ پر ڈاکٹرجتندرسنگھ نے ایم پی فنڈسے 32لاکھ روپے ،ریاسی کی آٹھ پنچایتوں کی ترقی کیلئے واگذارکرنے کااعلان کیا۔