جموں// گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس جموں کے این ایس ایس یونٹس نے سات روزہ بین الاقوامی یوگا کیمپ کے چوتھے روز کالج کے سمارٹ کلاس روم میں مصوری اور پوسٹر سازی مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ کالج کے تقریباً 50 طلباء نے پروفیسر دیپشیکا شرما اور پروفیسر عرفان علی این ایس ایس، پروگرام آفیسرز کے ساتھ یوگا سے متعلق مصوری مقابلے میں بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سریندر کمار نے اس موقع پر تمام مصوری مقابلے میں حصہ لینے والے طلبا کی مصوری کو دیکھ کر نہ صرف ان کی خوب سراہنا کی بلکہ یوگا سے متعلق اہم جانکاری بھی فراہم کی۔ ساتھ ہی اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے لیے این ایس ایس افسران کی کوششوں کی ستائش کی اور انہوں نے تناؤ سے پاک اور صحت مند زندگی گزارنے کے لیے یوگا کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ کہا کہ پوری دنیا میں یوگ کو متعارف کرانے میں وزیراعظم محترم نریندر مودی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس مقابلے میں طلبا کی مصوری کو جانچنے کے لیے کشمیر کے معروف مصور رؤف قیاسی کو بذریعہ وائٹس ایپ مصوری کے نمونے بھیجے گیے جن کے نتائج انہوں نے بڑی دلچسپی اور خوبصورتی سے ظاہر کیے۔