سانبہ//ضلع ترقیاتی کونسل سانبہ کے چیئرمین کیشو دت شرما اور ڈپٹی کمشنر انورادھا گپتا نے ہفتہ کو سرحدی تحصیل رام گڑھ کا ایک وسیع دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے علاوہ عوامی شکایات سنیں۔ڈی ڈی سی کے چیئرمین اور ڈی سی نے جاری کوویڈ ویکسی نیشن مہم کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لیے سی ایچ سی رام گڑھ کا دورہ کیا۔ڈی سی نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ تمام اہل افراد کو مقررہ تاریخ پر دوسری خوراک دیں اور گھر گھر ویکسینیشن مہم کو بھی تیز کریں۔ڈی ڈی سی اور ڈی سی نے رام گڑھ بلاک کے ہیراچک، رحملو رسوردیان، مہالشا، ابتل، نند پور اور کھور سالاریاں گاو¿ں کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے رام گڑھ تا چملیال شرائن پی ڈبلیو ڈی روڈ، آر ٹی آئی سی ندی، آر ڈی ڈی کے کاموں اور پی ایچ سی کی عمارت کی تعمیر سمیت ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ڈی سی نے ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے معیار کے پیرامیٹرز پر عمل کرنے اور مکمل شدہ انفراسٹرکچر کو جلد از جلد لوگوں کے لیے وقف کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے ہر پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے ٹائم لائن بھی مقرر کی اور اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی۔مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، انہوں نے سڑکوں کی بحالی، پینے کے پانی کی باقاعدگی سے فراہمی، پاور انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اور دیگر مقامی مسائل سمیت ان کی حقیقی شکایات کو دور کرنے کا یقین دلایا۔