جوہانسبرگ//مسٹر 360ڈگری کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سے رائل چیلنجرز بنگلورسمیت تمام فرنچائزی ٹی -20 لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی ختم ہوجائے گی، 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈی ویلیئرز لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے ۔