راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے راجوری پریس کلب کے ممبران کے ساتھ میٹنگ کرکے عوامی اہمیت کے حامل مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر اے سی آرعبدالقیوم میر ،ضلع انفارمیشن افسر محمد شفاعت ، پریس کلب صدر اویناش جسیال ، نائب صدر عارف قریشی و دیگر ممبران وریندر ملہوترہ ، شکتی شرما، تعظیم ڈار، روی و۴رما، سمت بھارگو،امت شرما، اکھل مہاجن ، ساہل شرما، جبار چوہدری ، آزاد راحت ، سشیل دتا، عابد ملک ، تعظیم ملک ، امروز سوری ، عمر ارشد ، گگن کوہلی ، کش گپتا، راکیش تارا، عمران خان و دیگران بھی موجود تھے ۔اس دوران پریس کلب ممبران نے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ عوامی مسائل کے کیلئے سنجیدگی سے کوشش کریں گے اور ضلع انتظامیہ کو جوابدہ بنائیں گے ۔اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر زور دیاکہ وہ مثبت طرز صحافت اپنائیں اورعوامی مسائل بغیر کسی خوف کے اجاگر کریں تاکہ ان کا حل نکل سکے ۔انہوں نے ضلع انفارمیشن افسر پر زور دیاکہ وہ ذرائع ابلاغ سے جڑے مسائل کو مقررہ مدت میں نمٹائیں ۔انہوں نے کہاکہ پریس کلب سے جڑے مسائل کو مرحلہ وار بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔