ڈوڈہ //پٹوار ایسوسی ایشن کی طرف سے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ ڈاکٹر ساگر ڈی ڈوئی فوڈے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے ڈی سی کے ساتھ کام کرنے کو لے کر اپنے تجربات و مشاہدات بیان کرتے ہوئے کہا کہ جمع بندی کا عمل وقت سے پہلے ہی مکمل ہوا۔ اس دوران پٹوار ایسوسی ایشن نے ڈی سی کو مومنٹو و شال پیش کیا۔ ڈی سی نے محکمہ مال کے ملازمین کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ رات دن کام کر کے محکمہ و عوام کے تئیں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔