رام بن //ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت السلام نے سوموار کو کوویڈ 19 سیفٹی پروٹوکول کے نفاذ اور ایس او پیز کی پاسداری کا معائنہ کرنے کیلئے قصبے رام بن میں متعدد مقامات کا دورہ کیا۔ان کے ہمراہ دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے ۔معائینہ کے دوران ڈی سی نے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی رام بن کی جانب سے مسافر گاڑیوں ، دکانوں اور دیگر کاروباری اداروں کیلئے جاری کردہ احکامات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔ڈی سی نے بس اسٹینڈ اور ملحقہ مارکیٹ کا دورہ کیا اور تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کی۔ انہوں نے ان سے انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تمام رہنما خطوط پر عمل کرنے کو کہا ۔ڈی سی نے اے آر ٹی او کو ہدایت کی کہ ایم وی ایکٹ قوانین کی خلاف ورزی اور ڈی ڈی ایم اے کے جاری کردہ احکامات کی زیادہ قیمت وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ یونینوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مہلک کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے وقتا فوقتا حکام کے جاری کردہ تمام احکامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔