پونچھ// ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملات میں ہورہے اضافے کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے کووِڈ19 کے پھیلائو کو روکنے کی غرض سے کئی حفاظتی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں محکمہ میونسپل کونسل کی جانب س جمعہ کو ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے دفتر اور مختلف سرکاری دفاتر میں جراثیم کْش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔اسکے علاوہ مختلف سرکاری دفاتر سے متصل ڈرینیج کی صفائی بھی عمل میں لائی گئی۔ مقامی لوگوں نے ان اقدامات پر انتظامیہ کی سراہنا کی۔قابل ذکر ہے کہ قصبہ ضلع پونچھ میں میں پچھلے چند روز میں کوڈ انیس کے مثبت معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے۔اس دوران انتظامیہ کی جانب سے جہاں رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے وہیں مختلف مقمامات پر کوڈ انیس کے نمونوں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔اس دوران لوگوں کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ بلا وجہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں نہ جائیں اپنے گھرو کے اندر ہی رہیں۔ پولیس کی جانب سے بھی مختلف مقامات پرناکے لگا کر ماسک نہ پہننے والوں کے چالان کاٹے جا رہے ہیں جب کی گاڑیٰ پر مائک لگا کر اعلان کر کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کو کہا جا رہا ہے۔