جموں//ڈپٹی کمشنرجموں رمیش کمارنے جموں شہرکے مختلف مقامات مثلاً کرن نگر، امپھلا، ریہاڑی کالونی، ڈوگرہ حال وغیرہ میں جاری سیوریج ورک کے کام کاج کاجائزہ لیا۔ اس دوران ڈی سی کے ہمراہ جنرل منیجر نیشنل بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (این بی سی سی )محمدرفیق ،ایگزیکٹیوانجینئر محمدتاج، یوای ای ڈی۔ اروندگپتاایگزیکٹیوانجینئر (ٹی )جے ایم سی تھے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ آفیسران کوہرگھرکے باہر سیورپائپ لائن بچھانے اورپراپرٹی چیمبر نصب کرنے کی ہدایات دی ۔انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ پر 23.01کروڑروپے صرف ہونے کاتخمینہ ہے۔اس دوران ڈپٹی کمشنرنے آفیسران کوہدایت دی کہ کام کووقت مقررہ کے اندرمکمل کیاجائے اورجموں شہرمیں ترقیاتی پروجیکٹوں کوتیزرفتاری کے ساتھ روبہ عمل لایاجائے۔