بانڈی پورہ //ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے چک مانتری گام کا دورہ کرتے ہوئے زمین دھنسے اور پسیاں گرنے کی جگہوں کا معائنہ کیا ۔ان کے ہمراہ ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد ،ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی ،تحصیلدار بانڈی پورہ ودیگر افسران تھے ۔معائنہ کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے مقامی لوگوں کو یقین دلایاکہ ماہرین کی ٹیم کو سروے کے لئے بھیج دی جائے گی۔ مقامی لوگوں کے سامنے ڈاکٹر اویس احمد نے تحصیلدار بانڈی پورہ کو ہدایت دی کہ صورتحال پر گہری نظر رکھیں اور ان جگہوں کے پاس رہنے والی آبادی کو ضرورت پڑنے پر محفوظ جگہوں پر منتقل کریں۔ حالیہ مسلسل بارشوں کے نتیجے پسیاں گرنے اور زمین دھنسے کی خبریں موصول ہوئی ہے اسی تناظر میں ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے صورتحال کاجائزہ لینے کے لئے از خود دورہ کیا جو چک منتری گام کے لوگوں نے سراہا ہے۔