یاتریوں کی سہولت اور ہنگامی تیاریوں پر زور، عوام دوست پولیسنگ کی ہدایت
عظمیٰ نیوز سروس
جموں //ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر، شری نلن پرابھت نے پیر کو بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں کا دورہ کیا اور جاری شری امرناتھ جی یاترا 2026کے لیے سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں و کشمیر، شری نلن پرابھت (آئی پی ایس) نے پیر کو بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں کا دورہ کیا اور جاری شری امرناتھ جی یاترا 2026کے لیے سیکورٹی اور لاجسٹک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی پی نے مجموعی سیکورٹی تعیناتی، رسائی کنٹرول، نگرانی کے اقدامات، یاتریوں کی سہولت اور ہنگامی ردعمل کے نظام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے موقع پر موجود افسران سے بات چیت کی اور ہدایت دی کہ یاترا کے دوران اعلیٰ ترین معیار کی چوکسی، ہم آہنگی اور عوام دوست پولیسنگ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہر عقیدت مند کو محفوظ اور ہموار سفر میسر ہو۔ ڈی جی پی کے ہمراہ ڈی آئی جی سی آر پی ایف، ڈی آئی جی پی جموں سامبا کٹھوعہ رینج، ایس ایس پی جموں اور سی اے پی ایف کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔