منڈی //جموں وکشمیر انتظامیہ کی جانب سے ڈھوکوں میں جانے والے خانہ بدوش طبقہ کے سروئے میں پہاڑی طبقہ کے غریبوں کو نظراندز کرنے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے بلاک ڈیو لپمنٹ کونسل چیئر مین منڈی شمیم احمد گنائی نے کہاکہ ہے کہ وہ پہاڑی طبقہ کے لوگوں کی نظر انداز کرنے کے خلاف احتجاجی راستہ اختیار کریں گے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ایس ٹی طبقہ کے جاری سروئے میں ایک ڈھوک اور گھر میں زیادہ افرادکو غلط طریقہ سے فہرستوں میں شامل کیا جارہا ہے جبکہ زمینی سطح پر مذکورہ تعداد کم ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کئی ایک ڈھوکوں میں ایس ٹی طبقہ کی تعداد محض 5فیصد ہے جبکہ کاغذوں میں اس میں غیر قانونی طور اضافہ کرکے تحریر کیا جارہا ہے جبکہ پہاڑی طبقہ کو ایک سازش کے تحت چھوڑا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کئی ایک ڈھوکیں ایسی ہیں جہاں پر 80فیصد پہاڑی طبقہ کے خانہ بدوش موجود ہیں جبکہ ان ڈھوکوں میں 20فیصد ایس ٹی طبقہ کے لوگ ہیں جن کا اندراج کیا جارہا ہے جبکہ کئی مقامات پر بغیر کسی ریکارڈ کے لوگوں کے نام ڈھوکوں کے ریکارڈ سروئے میں تحریر کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جاری ایس ٹی طبقہ کا سروئے دوبارہ سے کیا جائے اور سروے میں زمینی سطح پر موجود تعداد ہی درج کی جائے ۔