سرینگر//جموں و کشمیر سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن نے ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے میڈیکل امتحانات کو ملتوی کرنے پر وزیر خارجہ اور جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ ایسو سی ایشن کی جانب سے ایک بیان میںبتایا گیاکہ بنگلہ دیش کے میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم کشمیری طلباکو درپیش مشکلات کو حل کرنے کے لئے مداخلت اور کوششوں پر وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر اور جے اینڈ کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم کا شکریہ ادا کیاجن کی مداخلت کے بعد امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے۔