مینڈھر//گورنمنٹ ڈگری کالج مینڈھر میںلٹریری ایکیوٹیز کمیٹی اور کالج کلچرل کمیٹی کے باہمی اشتراک سے یوم اساتذہ کے موقعہ پر ’’جدید اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے بڑھتے رجحان اور اس کے اساتذہ اور طلباء پر اثر ‘‘کے موضوع پر ایک تقریب منعقد ہوئی ۔اس دوران مباحثے کا اہتمام بھی کیاگیاجس میں دس طلبا نے حصہ لیا۔ گلشن زہرا،رزینہ اورحمیرہ ہاشمی نے بالترتیب پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پروگرام کے آغاز میںڈاکٹر محمد لطیف میر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور یوم اساتذہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر سرشاد حسین نے اس بات پر زورد یا کہ اساتذہ کی اہمیت پر دور میں مسلم رہی ہے اور اس کا کوئی بدل نہیں چاہے زمانہ جتنی بھی ترقی کرلے۔اپنے خطاب میں کالج پرنسپل پروفیسر شبیر حسین شاہ نے طلبا پر زور دیا کہ وہ اپنے اندر اعلیٰ اخلاقی اقدار پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا مقصد تہذیب اور اعلیٰ اخلاق کی تکمیل ہے ۔ان کاکہناتھاکہ ٹیکنالوجی کے استعمال میں توازن کو ملحوظ نظر رکھاجائے ۔انہوںنے مباحثہ میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور مقابلے میں اول، دوم اور سوم آنے والے اور دیگر طلبا میں انعامات تقسیم کئے ۔نظامت کے فرائض پروفیسر محمد اکرم نے انجام دئیے جبکہ شکریہ کی تحریک پروفیسر ایاز احمد چوہدری نے پیش کی۔