عظمیٰ نیوزسروس
سانبہ//محکمہ خوراک، شہری سپلائیز اور کنزیومر افیئرز کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج رام گڑھ میں صارفین کے حقوق پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔مقررین نے صارفین کی آگاہی، شفافیت اور معاشرے میں جوابدہی کے فروغ میں نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، کالج کی پرنسپل، پروفیسر مینو ابرول نے محکمہ کی رسائی کی کوششوں کو سراہا اور نچلی سطح پر صارفین کی تعلیم کو مضبوط بنانے کے لیے اس طرح کے مزید پروگراموں کی میزبانی کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کا اختتام ایک انٹرایکٹو سیشن کے ساتھ ہوا جہاں شرکاء نے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور بازار میں منصفانہ طرز عمل کو یقینی بنانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایف سی ایس اینڈ سی اے، تحصیل سپلائی آفیسر، کالج کے فیکلٹی ممبران اور ایف سی ایس اینڈ سی اے ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور عملہ نے شرکت کی۔