راجوری//ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد نے ضلع افسران کے ساتھ تعارف اجلاس منعقد کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنران شیر سنگھ ، شفیق احمد ، خالد حسین اور گرمکھ سنگھ ، اے سی آر اے قیومیر ، تحصیلداران محمود ریاض ،شیراز چوہان ، محمد رفیق و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جمع بندی اور گرداوری کے معاملات کو جلد سے جلد نمٹانے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ محکمہ مال انتظامیہ کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے ۔اس دوران انہوں نے بینکروں اور سیمابھون کی تعمیر کاجائزہ بھی لیا اور سیما بھون کیلئے تین دنوں جبکہ بینکروں کیلئے ایک ہفتے میں جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی ۔دریں اثناء اعجازاسد نے متعدد پروجیکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے موقعہ پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ معیار کو یقینی بناتے ہوئے متعینہ مدت میں ان پروجیکٹوں کی تکمیل کریں ۔اس دوران انہوں نے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے 139کروڑروپے تخمینہ والے پروجیکٹ ، 5.40کروڑ والے ہملٹن پل ، ہملٹن پل سے طارق پل تک سڑک ، ایم ای ایس آشرم پل اور عبداللہ پل ۔ ہسپتال روڈکا جائزہ لیا ۔ انہوںنے اس دوران متعلقہ افسران کے ساتھ ان پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیاگیا اس بات پر زور دیاگیاکہ پروجیکٹوں کی تکمیل مقررہ مدت میں ہو۔گورنمنٹ میڈیکل کالج کے اکیڈمک ، ایڈمنسٹریٹو اور ہسپتال بلاک کے کام کی رفتارپر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا تاہم انہوں نے ہدایت دی کہ معیار کو بہر صورت برقرار رکھاجائے ۔انہوںنے اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئرڈیزائن انسپکشن و کوالٹی کنٹرول ، ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی ڈیویژن راجوری و ایگزیکٹو انجینئررورل انجینئرنگ ونگ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو اس کام کے معیار کی نگرانی کرے گی ۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کام کے معیار پر اپنی رپورٹ ڈی سی کے سامنے پیش کرے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ تمام اہم پروجیکٹوں کو جلدسے جلد مکمل کریں ۔اس دوران عبداللہ پل سے ہسپتال روڈ تک ڈھانچے ہٹانے اور معاوضہ کی ادائیگی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔