ڈوڈہ//ڈوڈہ میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی کورونا کرفیو نافذ رہا جس دوران میڈیکل شاپس کو چھوڑ کر باقی سبھی نجی کاروباری ادارے و ٹرانسپورٹ بند رہا اور جگہ جگہ پولیس و سیکورٹی فورسز کی نفری تعینات رہی۔ متواتر کرفیو سے مزدور پیشہ افراد کے ساتھ ساتھ چھوٹے کاروباری و ٹرانسپورٹر پریشان ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی طرف سے پیر کے روز جاری حکمنامہ میں قابل اجازت سرگرمیوں کے اوقات میں تبدیلی کرکے صبح سات بجے سے گیارہ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔