ڈوڈہ //اقوام متحدہ روڈ سیفٹی ہفتہ کے آخری روز بھارتی فوج کی بھدرواہ یونٹ نے جمعہ کے روز ٹھاٹھری و گندوہ کے مختلف مقامات پر ایس او پیز کے ساتھ بیداری پروگرام منعقد کئے جس دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی اور ڈرائیوروں کو ان قوانین کی عمل آوری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر بولتے ہوئے فوج کے ایک آفیسر نے کہا کہ ڈوڈہ ضلع میں سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے عوام و ڈرائیوروں میں بیداری لانا لازمی ہے اور اسی مقصد سے یہ پروگرام منعقد کئے. اس دوران ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر خطرناک جگہوں کی نشاندہی کر کے کنویکس شیشے لگائے گئے جس کے باتھری شورن، سیائی و ہیلی پیڈ موڑ گندوہ شامل ہیں۔ لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ سڑک حادثات کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر سماج میں بیداری لانا وقت کی ضرورت ہے۔