کشتواڑ//این ایچ پی سی کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے منیجمنٹ نے کشواڑ، ڈوڈہ ، رام بن اضلاع سے تعلق رکھنے والے لوگوں خصوصاًبینزوار، چھر ہاڑ،بھندرکوٹ ،ہستی ،کانڈنی ،ٹھاٹھری، پریم نگر اور پُل ڈوڈہ کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 13۔اگست بروز اتوار کو دریائے چناب کے نزدیک 00:00 بجے سے18:00بجے تک نہ جائیںکیونکہ ریزوائر سے ملبہ ہٹانے کے لئے ڈول ہستی پائور اسٹیشن کے گیٹ کھولے جائیںگے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران دریائے چناب میںپانی کی سطح میں عارضی طور سے2 سے3میٹر اضافہ ہو جائیگا،اسلئے دریاء چناب کے نزدیک رہانے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران اپنی حرکات میں احتیاط برتیںاور اپنے مویشیوں ،پالتو جانوروں،وہککلز کو دریائے چناب کے کنارے پر نہ لے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو پائے۔چیف انجینئر (سول) این ایچ پی سی کشتواڑ کی جانب سے موصولہ کیمونکیشن میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ جان و مال کے تحفُط کے لئے اپنا تعاون دیں اور اگر کوئی بھی اس کی خلکاف ورزی کرے گا تو وہ ی اپنی رسک پر کرے گا۔اور اس سلسلہ میں این ایچ پی سی پر کوئی ذمہ واری عائد نہیں