ڈوڈہ//ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما نے ضلع میں غیر منظم کارکنوں کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس پورٹل پر غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اسسٹنٹ لیبر کمشنر ڈوڈہ نے ڈی سی کو بتایا کہ ضلع میں اب تک 2400 غیر منظم مزدوروں کا اندراج کیا گیا ہے۔رجسٹرڈ غیر منظم کارکنان مختلف زمروں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں آشا کارکنان، آنگن واڑی کارکنان اور ہیلپرس، آٹو ڈرائیور/کلینر، اسٹریٹ وینڈر، چھوٹے دکاندار، موچی، بڑھئی، دودھ والے، گھریلو کارکن وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی سی نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں سے وابستہ یومیہ اجرت والوں کو ای-شرم پورٹل پر رجسٹر کریں جن میں آشا ورکرس، آنگن واڑی ورکرس، ڈرائیور/کلینر وغیرہ شامل ہیں۔ڈی ڈی سی نے مزید ALC سے کہا کہ وہ اس اسکیم کا لٹریچر متعلقہ محکموں کو آگاہی کے لیے جاری کرے اور پورٹل پر رجسٹریشن کے لیے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ہر محکمے کے اہداف کا تعین کرے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ غیر منظم کارکنوں کے ٹارگٹ ذیلی گروپوں جیسے منریگا ورکرس، این آر ایل ایم اور این یو ایل ایم کے تحت ایس ایچ جی ممبران، اسٹریٹ وینڈرس، آٹو ڈرائیورس، تعمیراتی (بی او سی ڈبلیو) ورکرس، مڈ ڈے میل ورکرز، گھریلو ملازمین ، ورکرز، آشا ورکرز، آنگن واڑی ورکرز، زرعی مزدور اور ماہی گیر متعلقہ لائن ڈپارٹمنٹس کے ذریعے متعین اہداف کے لحاظ سے ای-شرام کے تحت رجسٹریشن کے لیے متحرک کرنے کے لیے قریبی تال میل سے کام کریں۔