راجوری// ’کیپ ٹاون یونی ورسٹی ‘جنوبی افریقہ کے گریجویٹ اسکول آف بزنس اسٹڈیز میں ’’شوشل میڈیا‘‘کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہو اجس میں ہندوستان سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجوری (جموں کشمیر )کے ڈاکٹر محمد طفیل نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ ورکشاپ کیپ ٹاون یونی ورسٹی میں ہفت روزہ پروگرام ’’انٹرنیشنل پاپولیشن کنٹرول ۲۰۱۷ ‘‘کے علاوہ ایک پروگرام تھا۔اس دوران ڈاکٹر طفیل کوفرانس کی ایک بین الاقوامی تنظیم ’’انٹرنیشنل یونین فار سائنٹفک اسٹڈیز آف پاپولیشن ‘‘ کی جانب سے ایک ایوارڈ سے بھی نواز ا گیا۔علاوہ ازیں ڈاکٹر محمد طفیل نے ۴ اور ۵ نومبر کو ٹوکیو یونی ورسٹی جاپان میں جاپانی سوشیالوجیکل سوسائٹی کی سالانہ کانفرنس میں بھی شرکت کی اور ٹوکیو یونی ورسٹی کے سوشالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ۴ نومبر کو ’’انڈیا کے خانہ بدوش قبائل ‘‘کے حوالے سے ایک لیکچر دیا۔جاپان میں ٹوکیو یونیورسٹی کے اختتامی اجلاس میں ڈاکٹر طفیل کو جاپان کے ماہر سماجیات اور ’کیوٹو یونی ورسٹی اوساکا‘کے پروفیسر ’کیمیوایٹو ‘کے ہاتھوں بھی ایک ایوارڈ سے نوازا گیا۔