سرینگر //ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگرکی مدت ملازمت میں مزید 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔محکمہ صحت و طبی تعلیم کی جانب سے سنیچر کو جاری ایک حکم نامہ زیر نمبر 551-JK(GAD)2021 کے مطابق” عالمی وباءکی موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر اپنے عہدے پر فائز رہیں گے“۔ ڈایکٹر آہنگر 25جون 2021کو 65سال کی عمر مکمل کرنے کے بعد سبکدوش ہو نے والے تھے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے ” محکمہ صحت کے حکم نامہ زیر نمبر 358بتاریخ 4مئی کی رو سے ڈائریکٹر سکمز کے مدت میں مزید 6ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور وہ31دسمبرتک بطور ڈائریکٹر فائز رہیں گے۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اضافی مدت کے دوران ڈاکٹر آہنگر ادارے میں خرید و خروخت اور خالی پڑی اسامیوں کے مسائل کو نہیں دیکھیں گے تاہم ان مسائل کے ازالہ کیلئے سرکار کی جانب سے علیحدہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔