عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر حکومت کے چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کشمیری مہاجرپنڈتوں کی رجسٹریشن کا جائزہ لیں گے۔ایک سرکیولر میںکہاگیا ہے” ہدایت کی گئی ہے کہ حکومت کے سیکرٹری، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو کے کشمیری مہاجر پنڈتوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے رجوع کریں، جس میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری 12 جولائی 2023 کو شام 5:30 بجے کمیٹی روم، تیسری منزل، سول سیکرٹریٹ، سری نگر میں پنڈتوں کی رجسٹریشن کے معاملے کا جائزہ لیں گے‘‘۔