جموں//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس بدر دُریز احمد نے ہائی کورٹ کمپلیکس جموں میں ایک نئے طرز کے کمپیوٹر سیکشن کم سروروں کا افتتاح کیا۔ جموں وکشمیر ہائی کورٹ ملک کی دوسری ہائی کورٹ جہاں 10جی سپیڈ لین فیسلٹی موجود ہے ۔اس کمپیوٹر سیکشن پر 60لاکھ روپے خرچ کئے گئے اور اس کی تعمیر تعمیرات عامہ محکمہ نے انجام دی۔جسٹس محمد یعقوب میر ، جسٹس الوک ارادھے ، جسٹس تاشی ربستن ، جسٹس جنک کوتوال ، جسٹس سنجیو کمار کے علاوہ ہائی کورٹ کے جج صاحبان ، رجسٹرار جنرل ، پریذیڈنٹ جے اینڈ کے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بی ایس سلاتھیہ اور بار کے آفس بیریرر اس موقعہ پر موجود تھے۔چیف جسٹس نے عدالت کی کارکردگی میں اس سہولیت کو اَپ گریڈ کرنے پر زور دیا ۔اس سے قبل جسٹس تاشی ربستن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے لداخ خطے کے سات مقدمات کی شنوائی کی ۔