عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں پیر کو ایک شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔اس کی شناخت ضلع بارہمولہ کے شالپورہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص علاقے میں ایک دودھ فیکٹری میں کام کرتا تھا اور اسے اپنے کمرے میں مشتبہ حالات میں لٹکا ہوا پایا گیا۔ لاش کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے