ادہم پور //محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری شالین کابرا نے ضلع ترقیاتی کمشنر ادہم پور ڈاکٹر پیوش سنگلا کی موجود گی میںچنینی میں نئے ڈگری کالج کی تعمیر کے سلسلے میں سنگ بنیاد رکھا۔اس موقعہ پر شالین کابرا نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی دیرینہ مانگ اس ڈگری کالج کو قائم کرنے سے پوری ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ ریاست کے دیہی و دُور دراز علاقوں میں طلباء کو معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے مزیدکہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کو یہ کالج تعمیر کرنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔علاقے کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے شالین کابرانے کہاکہ چنانی میں گورنمنٹ ڈگری کالج کے قیام سے تحصیل کے 45 ملحقہ دیہات کے 80,000 آباد مستفید ہوگی۔پرنسپل سیکرٹری نے کہاکہ اس کالج کو قائم کرنے کے لئے 97کنال اور 19مرلہ اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اودھمپور ضلع میں اس سے پہلے چار ڈگری کالج قائم تھے اور اب حکومت نے ضلع کے دُور دراز علاقوں کی ضروریات کو پوری کرنے کے لئے چار نئے کالجوں کو منظوری دی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا نے علاقے کے لوگوں کو نیا ڈگری کالج قائم ہونے پر مبارک باد دی۔ایس ڈی ایم چنانی عبدالستار / ایگزیکٹیو انجینئر پی ڈبلیو ڈی پرشوتم کمار کے علاوہ مقامی سرپنچ ، پنچ و دیگر معزز شہری اس موقعہ پرموجود تھے۔