خیرسون//روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ریجن خیرسون میں ملٹری ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے اور وہاں ہونے والی ملٹری کمانڈ میٹنگ میں شرکت کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے لوہانسک ریجن میں نیشنل گارڈز ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق فضائی افواج اور سینئر افسران نے صدر پیوٹن کو خیرسون اور زپوریزہیا ریجن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے خیرسون اور زپوریزہیا ریجن روس سے الحاق کر چکے ہیں۔ادھرلازمی فوجی سروس کے قانون پر عمل درا?مد کیلئے روس کے حکام دارالحکومت ماسکو میں استعمال کیے جانے والے چہرہ شناخت کے نظام کو استعمال کر رہے ہیں۔روس کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے پچھلے ہفتے ایک قانون پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت لازمی فوجی سروس سے پہلو تہی کرنے والے افراد کے گرد شکنجہ مزید سخت ہوگا۔نئے قانون کے تحت لازمی فوجی سروس کیلئے کال لیٹر الیکٹرانک ذرائع سے شہریوں کو پہنچا دیے جائیں گے، اس سے قبل کال لیٹر فوجی افسران بھیجا کرتے تھے۔ماسکو کے بھرتی چیف میکسم لوکٹیف نے کہا کہ لازمی فوجی سروس کیلئے اہل ہوجانے والے افراد کی شناخت کیلئے شہر کے ویڈیو سرویلنس سسٹم سے مدد لی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ روس میں 18 سے 27 سال تک کی عمر کے مرد شہریوں کو ایک مقررہ عرصے تک فوج میں خدمات سرانجام دینا ہوتی ہیں۔