سرینگر/بلال فرقانی/حکومت نے پنشنروں کی جانب سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں آئند برس31جنوری تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ قواعد کے مطابق، ٹریجریوں و بنکوں کے ذریعے پنشن حاصل کرنے والے پنشنرزوںکو کلینڈر سال میں ایک بار، یعنی ہر سال25 نومبر کو لائف سرٹیفکیٹ ( حیاتی سے متعلق سرٹفکیٹ)پیش کرنا لازمی ہوتا ہے۔ تاہم، کویڈپابندیوںورہنما خطوط کی وجہ سے تمام پنشنروں خاص طور پر معمر پنشنروںکے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ اپنے سرٹیفکیٹ بروقت جمع کرسکے۔ ڈائریکٹر جنرل ٹریجری اینڈ اکاونٹس مہیش داس کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے’’ پنشنروںو فیملی پنشنروں کی طرف سے لائف سرٹیفکیٹس کی فراہمی کی تاریخ میں31جنوری2022تک توسیع کی خواہش کی گئی ہے‘‘۔ سرکیولر میں کہا گیا کہ ان درخواستوںکے پیش نظر، سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے بینکوں و ٹریجریوں میں رش سے بچنے اور بزرگ پنشنرز کو بینکوںو ٹریجریوں کی متعلقہ اتھارٹی کو لازمی لائف سرٹیفکیٹ فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، پنشنروں کی طرف سے لائف سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی تاریخ میں31جنوری20223تک توسیع کی جاتی ہے۔ سرکاری سرلیولر مین پنشنروں و فیملی پنشنروں کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ 31جنوری2022سے قبل متعلقہ بنکوں و ٹریجریوں کو اپنا لائف سرٹیفکیٹ پیش کریں اور، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کی پنشن ادا نہیں کی جائے گی۔ سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ اس توسیع مدت کے دوران پنشن کی ادائیگی پنشن ڈسبرسنگ اتھارٹی کے ذریعے بلا تعطل جاری رہے گی تاہم، درست آدھار رکھنے والے پنشنر و فیملی پنشنر’’ ایون پرمان‘پورٹل کے ذریعے اپنا لائف سرٹیفکیٹ ڈیجیٹل طور پر جمع کرا سکتے ہیں۔