جموں // پیلٹ سے متاثر ہوئی انشائہ مشتاق کو میٹرک کے امتحان میں کامیابی پر نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے ریاستی سرکار سے کہا کہ اخبار ات میں آیا ہے کہ انشاء کے مارکس شیٹ میں غلطی ہوئی ہے اگر ایسا ہے تو میں سرکار سے کہتا ہوں کہ اُس غلطی کو درست کریں ۔ قانون ساز اسمبلی عمر عبداللہ نے کہا کہ اخبار میں آیا ہے کہ انشاء نے میٹرک میں ریاضی کے مضامین کو بدل کر اُس کی جگہ میوزک کا سبجیکٹ رکھا تھا لیکن اُس کی مارکس شیٹ میں میوزک کی جگہ ریاضی کے مارکس دکھائے گے ہیں اور ریاضی میں انہیں صفر نمبر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں نے میوزک کے مضامین کا امتحان دیا ہے تو پھر اُس کے مارکس شیٹ کو درست کیا جائے اور اُس کے میوز کے مارکس اُس پر چڑھائے جائیں تاکہ اُس کے نمبرات بڑھ سکیں ۔انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ سے کہا کہ اگر اخبار کی خبر سچ ہے تو پھر اُس کی مارکس شیٹ کو درست کرانے میں وہ داتی مداخلت کریں ۔