تھنہ منڈی// کئی لوگوں نے تاریخی مغل روڈ پر پیر گلی میں پولیس پوسٹ قائم کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔چندی مڑھ کے پوشانہ اور چھتہ پانی اور پیر مرگ کے عوام نے پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ زیارت شریف کے قریب پولیس پوسٹ قائم کی جائے۔ عبدالرزاق اور محمد حسین ساکنان ضلع راجوری جو مال مویشی کے ہمراہ پیر مرگ ڈھوک میں مقیم ہیں، کا کہنا ہے کہ پیر کی گلی میں زیارت احمد شاہ کریم ؒ واقع ہے جو بفلیاز سے 43 کلو میٹر کی دوری پرواقع ہے ،یہ صدیو ں پرانی زیارت ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ آتے جاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا کہ گزشتہ دس سال سے تاریخی مغل روڈ پر گاڑیوں کا آنا جانا شروع ہواہے تاہم اس اہم مقام پر پولیس کی طرف سے کوئی حفاظتی بندوبست نہیں اس لئے پیر گلی میں پولیس چوکی قائم کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ڈھوک میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت ہوگی ۔